سوات ، سوائی گیس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف سیدو شریف کے عمائدین اور مکینوں کااحتجاج مظاہرہ ،روڈ بلاک ،ایک ہفتے میں مسئلہ حل نہ ہونے پر ہم سوئی گیس دفاتر میں تالے لگانے کی دھمکی، تفصیل کے مطابق سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف گزشتہ روز عمائدین کے کال پر احتجاجی مظاہرہ ہوا ، جس میں سیدو شریف کے تمام محلہ جات کے لوگوں نے شرکت کی ، اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اولسی جرگہ کے مشر دلبر خان ، خالد محمود خالد، مشتاق احمد، جاوید، اتفاق رکشہ یونین کے صدر گل رحمان اور دیگر نے کہا کہ مرکز اور صوبائی حکومت سوئی گیس لوڈشیڈنگ ختم کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ، رات 10 بجے تھوڑی سی وقت کیلئے گیس آتا ہے اور پھر دن رات غائب ہوکر صارفین کا جینا حرام کردیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی این جی سٹیشنوں کو اس موسم میں بند کرکے صارفین کے حال پر رحم کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرکے سوئی گیس حکام لوڈشیڈنگ کرتے تھکتے نہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس آفیسر اکبر امان توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں ، اور اراکین اسمبلی دھرنوں کی حدتک مصروف ہیں اور عوام کی خدمت اور مسائل کے حوالے سے ان لوگوں کا کوئی سروکار نہیں ، اس موقع پر DSP مینگورہ سٹی صدیق اکبر نے پہنچ کر مظاہرے کے چند افراد کو تھانے لے کر تفصیلی رپورٹ درج کرادی اور ان کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہوگئے ۔
816 total views, no views today


