سوات(خورشید علی)ضلع بونیر کے گاوں بامپوخہ میں۔چلی کارمیں ماربل کان اچانک بیٹھ گئی ۔ جس کے ملبے تلے اکر چار گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ 30کے قریب مزدور سلائنگ میں۔دب گئے ۔ابتدائی طور مقامی افراد نے امدادی کام شروع کیا اور ضلعی انتظامیہ کو خبر دینے کے بعد ریسکیو ، رضاکار اور پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ۔ ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر میں لاشیں اور زخمی افراد کو منقتل کیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ملبہ کو ہٹانے کا کام بھی جاری ہے ۔
1,136 total views, no views today
Comments



