پشاور(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ جناب محمود خان کو اھم ھدایت.
خیبرپختوا کے برطرف کیے جانے والے تینوں وزراء کی فوری واپسی کے راستے بند ہوگئے ہیں وزیر اعظم نے بھی گرین سگنل دے دیا
وزیر اعلیٰ کو تمام ترتوجہ ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز کرنے کی ہدایت کردی وزیر اعلیٰ نے محکمہ کھیل و سیاحت کے رکے ہوئے تمام پراجیکٹس بروقت مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کابھی اعلان کیاہے

برطرف وزراء اور ان کے بعض حامیوں کی سرگرمیوں پربھی مرکزی قیادت نے ناپسندیدگی کااظہار کیاہے
ذرائع کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی تفصیل سے ون آن ون ملاقات ہوئی وزیر اعلیٰ نے لنچ بھی وزیر اعظم کے ساتھ کیا اس موقع پر صوبہ کی مجموعی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر محمود خان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کااعادہ کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر وزیر اعظم عمران خان پشاورمیں انڈ 19مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کریں گے جس کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تین برطرف وزراء اوران کے بعض حامیوں کی سیاسی سرگرمیوں اور ان میں نامناسب نعرہ بازیوں پر مرکزی قیاد ت نے ناپسندیدگی کااظہار کیا ہے ملاقات میں تینوں وزراء کو فوری طورپربحال نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ اس دوران ان کی سرگرمیوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان جلدہی صوبہ بھر میں رابطہ مہم اور ورکرز کنونشنز کاسلسلہ شروع کرنے والے ہیں۔
جس کے لیے ریجنل صدورکو اہم ٹاسک حوالہ کیے جانے والے ہیں ساتھ ہی صوبہ بھر میں کھیلوں اورسیاحتی سرگرمیوں پر جاری جمود کو ہنگامی طورپر ختم کرنے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے گذشتہ روز وزیراعظم کو اعتماد میں لیا جبکہ متعلقہ حکام کو خبردارکردیاہے کہ اب کسی قسم کی سستی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ذرائع کے مطابق سیاحتی و کھیلوں کے معاملات پر ٹریک پرلانے تک محکمہ کاچارج وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس رکھنے کافیصلہ کیاہے۔
1,230 total views, no views today



