سوات ، ملک بھر اور خصوصاً کراچی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار‘ سوات منتقل ‘ سنسی خیز انکشافات متوقع ‘ کسی بھی وقت ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی قابو کر لیا جائیگا۔ خوف وہراس کی فضاء ختم کرنے کیلئے پاک آرمی انتہائی سائن ٹفک انداز میں دہشت گردوں کے خلاف گیرا تنگ کر دیا ہے۔ انتہائی قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر اور خصوصاً کراچی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
جس کا تعلق سوات کے مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ اور جن کی نشاندہی پر ملاکنڈڈویژن اور خصوصاً سوات سے بھی کئی اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑے پیمانے پر ان کے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے کامیاب کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ اور بہت جلد گرفتار دہشت گردوں کے نشاندہی پر انتہائی مطلوب افرادوں کو بھی گھیر لیا ہے۔ جس کے بعد جو خوف وہراس کی فضاء قائم ہے ختم ہوجائے گی ۔
361 total views, no views today


