سوات(سوات نیوز)محکمہ موسمیات نے سوات سمیت مالاکنڈڈؤیژن، گلگت بلتستان بلوچستان میں تیز ہواوں کیساتھ ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اج رات 6 بجے سےلیکر 10 بجے تک طوفانی بارشیں اور ہوائیں انے کا امکان ہے، پہاڑی سیاحتی علاقوں کے عوام اور سیاح اج رات احتیاطی تدابیر اپنائیں ،
ملک بھر کی #پیشنگوئی: ملک بھر میں بڑے پیمانے پر #گرج #چمک کیساتھ #بارش جبکہ کہیں کہیں شدید #آندھی، گرج چمک کے طوفان اور #آسمانی #بجلی گرنے کا اندیشہ ہے! خیبر پختونخواہ انتہائی شمالی بلوچستان کے پہاڑی مقامات پر شدید #برفباری کی توقع ہے۔ انتہائی سرد درجہ حرارت کی واپسی!
زیادہ سے زیادہ #لائک اور #شیئر کریں۔
⦿ کب ہونا ہے؟
4 مارچ شام 6 بجے سے 8 مارچ رات 9 بجے تک۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
خیبر پختونخواہ کے 90 فیصد علاقوں، #پنجاب، آزاد #کشمیر، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور #سندھ۔
⦿ کیا ہونا ہے؟
مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے 2 سلسلے متوقع۔ 4 سے 5 مارچ کے دوران خیبر پختونخواہ میں جبکہ 6 سے 7 مارچ کے دوران ہوا کے کم دباؤ جنوبی پنجاب پر تشکیل پائیں گے جنکے ذیرِ اثر خطّہٰ #پوٹھوہار سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے شدید طوفان بننے کا امکان ہے، جن کے نتیجے میں چند مقامات پر 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھیاں، انتہائی تیز بارش اور کہیں کہیں طویل دورانئے کی ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
تصاویر 1 تا 4 دیکھیں۔
تفصیلات:
?? 4 مارچ کی شام سے مغربی ہواؤں کا شمالی بلوچستان اور جنوبی خیبر پختونخواہ پر اثر انداز ہوگا، جس کی وجہ سے #کوئٹہ سمیت کئی مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہی ہوائیں متوقع ہیں۔ درجہ حرارت میں 12 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے۔
4 مارچ کی شام یا رات تک ہوا کا یہ کم یہ کم دباؤ خیبر پختونخواہ پر شدّت اختیار کریگا اور 5 سے 7 مارچ کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، جنوبی آزاد کشمیر اور بالائی سندھ میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سبب بنیگا۔
مغربی خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے راجنپور اور ڈی جی خان کے علاقوں میں شدید ژالہ باری کے قوّی امکانات موجود ہیں!
⦾ پنجاب:
بڑے پیمانے پر گرج چمک کے شدید طوفان، ژالہ باری، تیز بارش اور شدید آندھی کا #اندیشہ ہے! #راولپنڈی، اسلام آباد، #سرگودھا، فیصل آباد، #لاہور، #ملتان، #ساہیوال، #سیالکوٹ اور بہاولپور کے علاقوں میں آندھی کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ 48 گھنٹوں کی مجموعہ بارش کی مقدار جڑواں شہروں میں 50 سے 75 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
اس دفعہ لاہور میں بھی طوفانی بارش ہو سکتی ہے جبکہ 6 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت محض 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے!
⦾ جنوبی پنجاب:
صوبے کے جنوبی حصّوں میں بھی شدید موسمی حالات رونما ہونے کا امکان ہے۔ #جھنگ، ساہیوال اور ملتان کے چند علاقوں میں اس دوران 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے!
صوبے بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 8 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے، اور زیادہ کمی شمالی حصّوں میں ممکن ہے۔
⦾ خیبر پختونخواہ:
بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں بشمول #پشاور، #کوہاٹ، #بنّوں، #مردان، #صوابی اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں گرج چمک کے کئی طوفان بن سکتے ہیں، جو کہ مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے پنجاب پر شدّت اختیار کریں گے۔ درج بالا علاقوں اور پنجاب کے درج ذیل علاقوں میں درجہ حرارت کا طاقتور میلان ہونے کے باعث #اٹک، #میانوالی، #چکوال اور ڈی جی خان کے پہاڑی سلسلے سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے ان تمام علاقوں میں شدید طوفان بننے، بڑے #اولے پڑنے اور انتہائی تیز بارش ہونے کے قوّی امکانات موجود ہیں!
⦾ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات:
گرج چمک کے شدیس طوفان بننے کے امکانات نہیں تاہم گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ایبٹ آباد اور مظفّرآباد کے علاقوں میں موسمِ سرما کے طرز پر ٹھنڈی اور مستقل بارش کی جھڑی لگ سکتی ہے۔ 5 مارچ کو خیبر پختونخواہ میں 8000 فٹ سے بلند مقامات جبکہ 6 مارچ کو 6500 فٹ کی بلندی تک برفباری ہو سکتی ہے۔ راولاکوٹ، کوٹلی اور میرپور کے علاقوں میں بھی تیز بارش کی توقع ہے!
⦾ بلوچستان اور سندھ:
4 سے 6 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبّی اور لورالائی سے خضدار تک کے علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ سکّھر، دادو اور نوابشاہ کے علاقوں میں داخل ہوتے ہوئے ان طوفانوں کی شدّت میں اضافہ متوقع ہے۔ گرج چمک کے طوفان کہیں کہیں بن سکتے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر شدید طوفان بننے کے بھی امکانات ہیں!
جنوبی سندھ بشمول کراچی اور حیدرآباد، مطلع کچھ حد تک یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے بادل بننے اور ہلکی سے معتدل بارش کے امکانات موجود ہیں۔
اس دوران سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے!
1,260 total views, 2 views today