مینگورہ ،صوبائی وزیر کھیل اور مشیر برائے کھیل سوات میں ہاکی ٹیموں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیں ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی ایماء پر سوات ہا کی ایسوسی ایشن نوجوانوں سے کھیل کود کے مواقع چھین رہے ہیں ، حکومت سابق ہاکی اولیمپئن رحیم خان اور افضال ہاکی کلبوں کی ڈسٹرکٹ ہاکی چمیئن شپ میں داخلہ نہ دینے کا نوٹس لیکر سوات ہاکی ایسوسی ایشن پر ایڈ ہاک لگائے ، 23 سالوں سے ہاکی ایسوسی ایشن پر قابض افراد نے سابقہ ادوار حکومت میں ہاکی کوتباہ کرکے اب پی ٹی آئی حکومت کے گرد جمع ہوچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ہاکی ایسوسی ایشن سوات کے سابق جنرل سیکرٹری محمد رحیم خیال نے اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ چکی تھی ، اوریہ امید کی جارہی تھی کہ اب سپورٹس بورڈ این جی اوز اور ہاکی ایسو سی ایشن کی من مانیاں اور کرپشن ختم ہوجائیگی ، اور سب کو انصاف ملے گا مگر اس وقت کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ، جب سوات میں ہاکی ایسوسی ایشن نے رجسٹرڈ کلبوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ صوبائی سیکرٹری ظاہر شاہ نے ان پر پاپندی لگائی ہے اور یہ رجسٹرڈ نہیں ، ہم ایسوسی ایشن کے صدر سیکرٹری اور صوبائی ممبر سے باربار رابطہ کیا اخبار میں مطالبہ کیا مگر نوجوانوں کو کھیلنے سے محروم رکھا گیا ، اب جب ہمیں یہ معلوم ہوا کہ سابقہ ادوار میں کھیلوں کو تباہ کرنے والے پی ٹی آئی حکومت کے گرد جمع ہوکر مراعات حاصل کررہے ہیں تو بڑا افسوس ہوا، ہاکی صرف پشاور یا ایبٹ آباد میں نہیں کھیلی جاتی کہ انکو مراعات دی جائے سوات میں سب سے زیادہ ہاکی کھیلی جاتی ہے لیکن یہاں پر جنگل کاقانون ہے اور کھلاڑیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ، ایم پی اے فضل حکیم کو بھی شکایت کی انہوں نے ایسوسی ایشن کے صوبائی ممبر سے رابطہ کیا اور ہدایت کی مگر وہ اس پر بھی عمل نہ کرسکا ، سوات میں کھیلوں کے حوالے ناانصافی برداشت نہیں کریں گے اور اگر پی ٹی آئی حکومت نے کرپٹ اور بے انصافی پر مبنی ایسو سی ایشنز کے خلاف کاروائی نہ کی تو پھر ہم سڑکوں پر نکل ائیں گے ۔
772 total views, no views today


