سوات(سوات نیوز)سوات کے نامور صحافی اور ہم نیوز کے بیوروچیف شیرین زادہ کے سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ابائی گاوں سیر تلیگرام میں ادا کردیا گیا ، صحافی کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار عمران کو گزشتہ روزاس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد واپس دفتر سے نکل کر گھر جارہے تھے، کہ کانجو کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرکے شہید کردیا، شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ گزشتہ رات گیارہ بجے پولیس لائن میں ادا کی گئی جہاں پر ان کو سلامی بھی پیش کی گئی اور اج دس بجے پولیس اہلکار عمران کی نمازجنازہ دوبارہ اپنے ابائی گاوں سیر تلیگرام میں ادا کی گئی ، مرحوم کے چار بچے ہیں ، اور وہ گزشتہ دو سالوں سے صحافی شیرین زادہ کیساتھ سیکورٹی پر معمور تھے۔
1,074 total views, no views today



