اسکردو(ان لائن ) پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اورمریض سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع شگرکے رہائشی 31 سالہ مظہرعلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی جب کہ ملک میں مجموعی طورپرکورونا مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
1,142 total views, no views today
Comments



