مینگورہ،ملٹی زر انٹرنیشنل کے پروگرام آفیسر نازش دریمن نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے مل جل کر عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جانی ومالی نقصان کم سے کم ہو ، پیشگی اطلاع کے نظام کی تصدیق کے حوالے تربیت حاصل کرنے کیلئے ورکشاپ کے بعد ضلعی سطح پر ڈرل کا انتظام کریں گے ، ان خیالات اظہار انہوں نے ملٹی زر انٹرنیشنل ، لاسونہ اور آئیڈیا کے تعاون سے منعقد ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر شمس اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، ورکشاپ میں انتظامیہ کے مختلف اداروں کے نمائندوں ، سول سوسائٹی اور تینوں تنظیموں کی نمائندہ ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹیوں کے اراکین نے بھی شر کت کی ، مقررین نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد ضلعی کے تمام نمائندہ اداروں سے پیشگی اطلاع کے نظام کی تصدیق کی جائے جو اس سے پہلے منعقد کردہ ورکشاپ میں انہوں نے بتایا تھا ، اب ٹریننگ کا انتظام کیا جارہا ہے جسمیں ٹرینر اور رضاکار ، حکومتی اداروں کے نمائندوے پریکٹس کرینگے کہ کس طرح یہ تمام ادارے مل کرکسی بھی آفت کی صورت میں پیشگی اطلاع کیسے دینگے جبکہ ایمر جنسی کی صورت میں یہ تمام ادارے مل جل کر متاثرین کی بحالی کیلئے کام کریں گے ۔
620 total views, 2 views today