سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں شام کے وقت شدید بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی ہے، بارش سے پہلے وقفے وقفے کیساتھ ہلکی ہوائیں شروع ہوگئی تھی اور تقریبا شام 6 بجے کے قریب تیز بارش کیساتھ ژالہ باری بھی شروع ہوئی ، جس سے مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں موسم سردہوگیا ۔
دوسری طرف ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، خصوصا گندم کی فصل ژالہ باری سے متاثر ہوگئی ہے
1,206 total views, no views today
Comments



