سوات (سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناسر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ اُو غالیگے نے ناکہ بندی ڈیپو پل میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم غنچہ گل ولد قاسم گل ساکن برکلے خوازہ خیلہ کے قبضہ سے چرس 2157گرام برآمد کرکے مقدمہ علت 464جرم9DCNSAتھانہ غالیگے درج رجسٹرڈ کیا، اسی طرح دوسری کاروائی میں ایس ایچ اُو پولیس سٹیشن غالیگے اختر ایوب خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وہاب خان ولد سلیم خان سکنہ طاوس خیل ابوھا کے قبضے سے 1245گرا م چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا گیاایس ایچ اُو تھانہ مدین زاہد اللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے بدوران گشت ملزم عبد اللہ ولد فراموش سکنہ مدین کے قبضے سے 635گرام چرس برآمد کرکے جسکے خلاف مقدمہ علت 183جرم 9CCNSAدرج رجسٹرڈ کیا ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ سوات جیسے جنت نظیر اور پر امن وادی کے امن کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہی گی، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے منشیات فروشوں کے لئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں اُن کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
876 total views, no views today



