سوات، وادی کالام کے علاقہ کس میں بھائی نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت بھائی کو قتل کردیا، وجہ قتل جائداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق وادغ کالام کے علاقہ کس میں دو بھائوں یوسف خان اور گلاب خان کے مابین جائداد کے تنازعہ پر جنگ چھڑ گئ، یوسف نے طیش میں آکر گلاب خان پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی، واقعے کے دوران یوسف خان کی بیوی مسما(ح) بھی فائرنگ کی زد میں آگئی۔
گلاب خان موقع پر جاں بحق جبکہ زوجہ یوسف خان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ وادی کالام میں قتل کی پے درپے واقعات کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹ :شہزاد نوید سوات نیوز ڈاٹ کام
315 total views, 1 views today
Comments