سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) معروف سیاسی اور سماجی شخصیت امن کمیٹی کے سابقہ ممبر محمد علی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ معجزانہ طور پر بچ گئے‘ علاقے میں شدید خوف و ہراس‘ تفصیلات کے مطابق سوات تحصیل کبل کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد علی پر گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی‘ جس سے محمد علی اور اُن کے ساتھ عمر خان اور وقاص خان معزانہ طور پر محفوظ رہیں‘ اس سے پہلے بھی محمد علی پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ ہوا تھا‘ جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے‘ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس‘ محمد علی امریکہ میں روزنامہ شمال سوات کے بیورو چیف ملک اصغر خان اور سماجی کارکن ڈاکٹر حاجرہ گلالئی کے والد ہیں‘ ضلع بھر کے سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں‘ بے پناہ قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو چند مٹھی بھر عناصر تباہ کررہے ہیں‘ ان سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ پولیس نے واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
1,133 total views, no views today



