سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقہ بحرین کے علاقہ کلالئی میں کیبا پل کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں جا گری۔مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے، جو لاپتہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم کے بغیر لاپتہ افراد کی تلاش نا ممکن ہے۔مقامی لوگوں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو اپریشن جاری یے جبکہ ریسکیو 1122 کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق موٹرکار میں سوار افراد کا تعلق خوازہ خیلہ سے یے ۔
988 total views, no views today
Comments



