سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کانجو ٹاؤن شپ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے خواجہ سراؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات کانجو ٹاؤن شپ میں موسیقی کی محفل سجائی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے ۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے خبریں شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے نوٹس لیا اور ہدایت جاری کردی کہ موسیقی کی محفل کو بند کیا جائے اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ کانجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ محفل پر چھاپہ مارا اور خواجہ سراؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
787 total views, no views today
Comments



