بریکوٹ ( سہیل باچا سے)اللہ کے فضل و کرم سے سب ڈویژن بریکوٹ میں کرونا وائرس کے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہم نے حفاظتی اقدامات عوام کی فلاح اور بہبود کیلئے اٹھائے ہے تمام چیک پوسٹوں پر محکمہ صحت۔ محکمہ پولیس۔محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان آفریدی نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور۔ڈی سی سوات کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے۔سب ڈویژن بریکوٹ اور سوات کے مین گیٹ۔لنڈاکے کے اور گھوڑا چیک پوسٹوں پر محکمہ صحت اور تمام سٹاف کو آن بورڈ کر دیا گیا ہے جو مکمل سکیننگ کے علاوہ انسولیشن واٹ اور دیگر قائم انسولیشن سنٹر کے حوالے سے انفارمیشن۔اورسوات داخل ہونے والے تمام اہلکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کام سرانجام دے گی۔ڈی ایس پی سرکل بادشاہ حضرت۔ایس ایچ او اختر ایوب خان اور ٹریفک انچارج شکیل خان۔کے علاوہ تمام سرکاری ادارے ایکشن میں ہے۔عوام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے گھروں سے بغیر ضرورت نہ نکلے۔بریکوٹ سیول ہسپتال میں تمام انتظامات کے جائزہ لینے کے لیے مضون انتظامات قرار دے دیے گئے۔
1,005 total views, no views today



