سوات (سھیل باچا)قومی جرگہ بریکوٹ کا کورونا کے خلاف انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی بند دکانوں کے مالکان کرایوں کی معافی کا اعلان اور انتظامیہ انکو راشن فراہم کریں، اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،کورونا سے نمٹنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے گزشتہ روز بریکوٹ قومی جرگہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی جرگہ کے صدر نثار خان، سرپرست اعلی بخت جمیل بادا جنرل سیکرٹری عجب خان سمیت دیگر عہداروں اور ممبران نے شرکت کی اس موقع پر پورے ملک سمیت سوات میں کورونا کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی گئی اس موقع پر انتظامیہ سے کورونا کے خدشے کے پیش نظر بریکوٹ، شموزی اور نواحی علاقوں میں قرنطینہ مراکز کے قیام اور ہسپتال میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم حکومت اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرینگے اس موقع پر حجام، بیوٹی سیلون اور دیگر غریب عوام کے کاروباری مراکز بند کرنے پر حکومت سے انکی مالی مدد، دکان مالکان سے کرایوں کی معافی اور انتظامیہ سے انکو راشن دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لہٰذا انکی مالی مدد کی جائیں اس موقع پر قرارداد پاس کی گئی جس میں کورونا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے اور انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
798 total views, no views today



