اسلام آباد:(ان لائن)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزمائش کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم کے ساتھ مل کرکورونا وائرس مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چار ماہ بعد لندن سے وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں، میاں نواز شریف کی طبعیت خراب تھی وہاں اس لیے ٹہرا تھا کہ میاں نواز شریف کا دل کا آپریشن ابھی ہونا باقی ہے، ان کے معالج چھٹی پر تھے اب آگئے ہیں الله تعالی سے دعا ہے انھیں صحت دیں۔ صدر نون لیگ نے کہا کہ پاکستان اور قوم بڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ائیراسپیس بند ہوئی تو میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ پاکستان جائیں، میاں نواز شریف کی مشاورت سے بطور ایک رضاکار واپس آیا ہوں، نواز شریف کےعلاج کی غرض سےساتھ گیا تھا اور نوازشریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزمائش کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، کورونا وائرس کی وبا جس کو آفت کہوں گا قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، الله تعالیٰ کی مہربانی سے پوری قوم متحد ہے
964 total views, no views today



