سوات(خورشید علی )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو فوری طور پر تین کروڑ روپے فراہم کردیئے ہیں، جن پر ہسپتال کیلئے ضروری سامان خریدا جائیگا، سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فضل حکیم نے کہا کہ خدا کیلئے عوام احتیاط کریں د ودن لاک ڈاون کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپ دکانیں بند کرکے سیر وتفریح کیلئے جائیں بلکہ لاک ڈاون کا مقصد عوام کو گھروں میں رہنا ہے ، فضل حکیم نے کہا کہ ڈی سی سوات کو تین کروڑ روپے فوری طور پر فراہم کردیئے ہین تاکہ ان سے ضروری سامان خرید سکیں، انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے متحد ہو جائیں ، اللہ سے رجوع کریں اور اپنے گھروں تک ہی محدود ہو کررہ جائین تاکہ اس افت سے بچا جا سکیں ۔
818 total views, no views today



