سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر میں چار روز کیلئے لاک ڈاون میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، دو دن لاک ڈاون کے بعد مزید احتیاطی تدابیر کیلئے چار دن لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاہم اج مینگورہ شہر میں جزوی لاک ڈاون ہے، بازار میں جگہ جگہ چار سے زائد افراد گھومتے پھرتے نظر ارہے ہیں، تحصیل انتظامیہ لاک ڈاون کو موثر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ محمودخان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کے اس ناقص پالیسی اور لاک ڈاون میں ناکامی پر سخت ایکشن لیں ۔
848 total views, no views today
Comments



