سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں چار روزہ لاک ڈاون کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، معمول کے مطابق بازاروں میں رش دیکھنے کو مل رہا ہے ، سوات نیوز ڈاٹ کا م کے نمائندوں کے مطابق تحصیل چارباغ ، خوازہ خیلہ، کبل بریکوٹ اور مینگورہ میں معمول کے مطابق لوگ گھوم رہے ہیں، جس پر ڈاکٹر کمیونٹی ،سول سوسائٹی اور سنجیدہ لوگوں نے ڈی سی سوات ، ڈی ائی جی اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ بلاضرورت بازاروں کا رخ کررہے ہیں ان کوف 24 گھنٹوں تک حوالات میں رکھے جائیں ، تاکہ عوام اس موذی مرض کو سیریس لیں اور اپنے گھروں تک محدود ہو ں۔
860 total views, 2 views today
Comments