سوات(سھیل باچا)تحصیل بریکوٹ کے تمام سرحدی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ، باہر سے انے والے سوات کے لوگوں کو لنڈاکے ، کڑاکڑ چیک پوسٹوں پر اتارا جاتا ہے اور وہ بریکوٹ بازار سے پھر اپنے اپنے علاقوں تک جارہے ہیں، بریکوٹ میں بازاروں کارخ کرنے والوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا گیا ہے اور متعدد لوگوں کوگرفتار بھی کرلیا گیا ہے، جبکہ بازار میں کریانہ ، میڈیکل سٹورز کھلے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر محمد عباس خان نے زائد نرخوں اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
بریکوٹ ہسپتال کے دو وارڈوں میل اور فی میل کو بھی انسولیشن وارڈ قرار دیا گیاہے اور ان میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جبکہ تحصیل مین شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے
740 total views, 2 views today