سوات، سانحہ پشاور کا سوگ سوات میں بھی منایا جارہا ہے، سوات کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل طورپر بند ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی امد ورفت بھی نہ ہونے کے برابر ہے، کل پشاور کے ارمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے اور اس میں معصوم پھول جیسے بچوں کے شہید ہونے کے بعد اج سوات میں بھی فضاء سوگوار ہے، لوگ غمزدہ اورپریشان دکھائی دے رہے ہیں،
پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اج تمام پرائیویٹ سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے وجہ سے تمام پرائیویٹ سکول مکمل طور پر بند ہے اور وہ سوگ منا رہے ہیں اسی طرح سوات کے انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم نے بھی سانحہ کے بعد سوات کے تمام کاروباری مراکز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ضلع کے تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہے اورتاجر برادری بھی یوم سوگ منا رہی ہے، اسی طرح تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
350 total views, no views today


