سوات،سیدو میڈیکل کالج سوات میں سانحہ پشاور کے شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، غائبانہ نماز جنازہ میں میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات اوراساتذہ سمیت دیگر افراد شریک تھے،غائبانہ نمازجنازہ کے بعد سکول کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے امن اور دہشت گردی کیخلاف واک نکالا، جوسیدو میڈیکل کالج سے شروع ہو کرسنٹرل ہسپتال کے قریب اختتام پذیر ہوا،
کالج کے طلباء وطالبات نے واک کے دوران بینرز اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے،
408 total views, no views today
Comments


