سوات(سہیل باچا)سوات میں بہت افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑرہا ہےکہ کورونا وائرس سوات پہنچ گیا ہے ، تحصیل بریکوٹ کے گاوں مانیار میں امریکہ سے انے والے ڈاکٹرمیں کوروناوائرس مثبت اگیا ہے ، مذکورہ ڈاکٹر جاوید عالم اسوقت ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ اباد میں زیر علاج ہے، ڈی سی سوات کے حکم پر ڈاکٹر جاوید عالم کے پوری فیملی اور محلہ کو کورنٹائن قرار دیدیا گیا ہے ،وہاں پر تمام ضروری سامان پہنچائی گئی ہے ،جبکہ سیکورٹی کیلئے پولیس اورفوج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جاوید عالم ایک ہفتہ قبل امریکہ سے واپس پاکستان پہنچا تھا ، وہ اسلام اباد ائیر پورٹ پراترکر سوات اپنے گاوں ایا تھا،جہاں انہوں نےکئی دن اپنے پوری فیملی کیساتھ گزارے اوروہ واپس ایبٹ اباد گیا ہے، جہاں پر علامات اورٹیسٹ مثبت انے کےبعد ان کوہسپتال داخل کیا گیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعدڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے فوری طور پر پورےمحلہ کو قرنطینہ قرار دیدیا اور محلہ کوسیل کردیا گیا ہے۔
1,272 total views, no views today



