سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ میں ایک اور شخص مشتبہ قراردیکر مٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اے سی مٹہ یوسف کریم کا کہنا ہے کہ تحصیل مٹہ کے گاوں چپریال ڈاگئی منڑہ پٹے میں پندرہ مارچ کو امجد علی ولد شاہ جہان سعودی عرب سے ایا تھا، جن میں مشتبہ طور پر کورونا وائرس کے علامات پائے گئےہیں مقامی افراد کی نشاندہی پر مشتبہ مریض کو ائسولیشن سنٹر مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ گاوں منڑہ پٹے کو مکمل طور پر قرنطینہ قراردیدیا گیا ہے اور وہاں پر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اے سی مٹہ کا کہناہے کہ علاقہ کے عوام کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات دی گئی ہے.
1,834 total views, no views today
Comments



