سوات(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات محمد اکرم شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ یکم مارچ سے اب تک مختلف ممالک سے تقریباً چھار ہزار کے قریب لوگ سوات میں آگئے ہیں جن میں فرانس، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، ایران، جرمنی، چائنہ، دوبئی اور سعودی عرب شامل ہیں ان ممالک سے لوگ سوات واپس آچکے ہیں اور ہزاروں ایسے لوگ بھی سوات میں داخل ہوچکے ہیں جو اندرون ملک مثلاً مردان، اسلام آباد، کراچی، لاہور، سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں ایسے افراد جو باہر سے آئے ہوں ان سے درخواست ہے کہ ان کو 14 دن کے لئے کوارنٹائن کرلیں سماجی رابطوں سے اجتناب کریں اگر ہم جوش کے بجائے ہوش سے کام لے تو ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات بھر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دس مشتبہ مریضوں کے نمونے سکریننگ کیلئے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجوائے گئے ہیں جس کی رپوٹ میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں
953 total views, no views today



