سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے مرکزی شہرمینگورہ میں اتوار کےر وز دوپہر بارہ بجے تک جزوی لاک ڈاون کی گئی ، جبکہ بارہ بجے کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بازار کو بند کردیا ، صبح سات بجے کے بعد مینگورہ شہر میں معمول کی کاروباری سرگرمیاں شروع ہوئی جو گیارہ بجے تک عروج پر پہنچ گئی ، اور ٹھیک بارہ بجے کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مینگورہ شہر کو لاک ڈاون کرنے کیلئےا علانات شروع کردیئے ، جس کے بعد مینگورہ شہر کے دکانیں بند کرادی گئی ، جبکہ کریانہ ، اٹا اور میڈیکل سٹورز کی دکانیں کھلی رکھی گئیں، جہاں سے لوگ خریداری کررہے ہیں ۔
1,600 total views, 2 views today
Comments