سوات(سوات نیوز )سوا ت کے تحصیل خوازہ خیلہ میں جنگل کاٹنے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی حبیب اللہ نے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں پیا میں فارسٹ اہلکاروں نے ٹمبر مافیاکے درختوں کی کاٹنے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے انکوائری کیلئے ٹیم بھجوادی ، جنہوں نے جاعہ وقوعہ کا معائنہ کرکے درختوں اور سلیپرز کو قبضہ میں لیکر 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں پر بھی ٹمبر مافیا کو درختوں کو کاٹتے دیکھیں فوری طو رپر پولیس کو اطلاع کریں تاکہ اس قیمتی جنگلات کو بچایا جا سکے ۔
1,110 total views, 2 views today
Comments