سوات(سوات نیوز)سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ سوات کے عوام اور خصوصا مینگورہ کے لوگوں کو کورونا نہیں بلکہ رزق نہ ملنے سے جان چلے جانے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے، کمشنر مالاکنڈڈویژن کی وجہ سے مینگورہ میں اتنے جنازے اٹھیں گے کہ لوگ سوات کے کشیدہ حالات بھول جائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کے اینکر فضل ربی پختونیار کیساتھ خصوصی انٹرویو کرتے ہوئے کہا، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف بلکل نہیں دیا جارہا ، 16 دن سے مسلسل لاک ڈاون ہورہا ہے، غریب دیہاڑی مار اور ریڑھی مزدور ایک وقت کے روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، ان کے بچے روٹی کیلئے روتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمشنر مالاکنڈڈویژن لاک ڈآون نے کس حیثیت سے کی، کمشنر عوام کو ریلیف کیوں نہیں دے رہے ۔
سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زکواۃ ، صدقات غریب لوگوں کو دیدیں اور غریبوں کو روٹی نہیں ملیں تو ہزاروں جنازے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اگے بڑھنے کا اور لوگوں کیساتھ ہمدردی کرنے کا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کو راضی کرنے کیلئے اپنے زکواۃ وصدقات غریب عوام کو دیں ۔
1,562 total views, 4 views today