سوات،اینی ویٹیو یوتھ فورم کے زیر اہتما م سانحہ پشاور کے حوالے سے امن واک اور شمعیں روش کی گئی، یوتھ فورم کے ممبرا ن کی بڑی تعداد نشاط چوک میں جمع ہوئے جہاں سے انہوں نے واک نکالا اورمکانباغ چوک میں انہوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے سکول کے بچوں اور سکول سٹاف کی یاد میں شمعیں روشن کی، اور وہاں سے وہ شمعیں روشن کئے ہوئے سوات پر یس کلب تک پہنچ گئی، اس موقع پر اینی ویٹیو یوتھ فورم کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ریسپانس یونٹ نورزیب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم پھول جیسے بچوں کو شہید کردیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایسے الفاظ نہیں ہے جس سے ہم اپنے خیالات کا اظہار کریں انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کو سیکورٹی فراہم کرے تاکہ مستقبل کے جوانوں کی زندگیاں محفوظ بنائے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تعلیم کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اور انکھوں سے انسوبہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سے بڑا سانحہ نہیں ہوسکتا ، اب ہمیں مل جل کر امن اور تعلیم کے فروغ کیلئے کر دار ادا کرنا ہوگا۔
824 total views, no views today


