سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں ہر گزرتے دن کیساتھ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، سوات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 مشتبہ کیسوں کی ٹیسٹ پشاور بھجوادی گئی ہے، جس مین تحصیل بابوزئی کے سات اور مٹہ کے چھ کیسز شامل ہیں، محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق سوات میں اب تک 58 مشتبہ ٹیسٹوں کو پشاور بھجوادیا گیا ہے۔
جس میں سے 32 افراد کے ٹیسٹ منفی ائے ہیں جبکہ 22 افراد کے ٹیسٹ ابھی محکمہ صحت کو موصول نہیں ہوئے ہیں ۔
ضلع بھر میں اب تک 4 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے ، جو کہ زیر علاج ہیں ۔
1,559 total views, no views today
Comments



