سوات(سوات نیوز )مینگورہ شہر ضلع بھر میں بارش کا سلسلہ ایک دن وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے ، بارش کے بعد مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کا موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے خود کو گرم کرنے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال دوبارہ شروع کردیا ہے ۔
مینگورہ شہر کے علاوہ سوات کے سیاحتی وبالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام ، مہوڈنڈ، میاندم، بحرین، مرغزار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ماہ تک بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے تک جاری رہے گا۔
1,067 total views, 2 views today
Comments