سوات (سوات نیوز)سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کو ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کا ممبر مقرر کردیاگیا، ڈی سی سوات کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ سوات پرائس کمیٹی کا ممبر بنا دیاگیا جسکی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی گئی، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے منگل کے روز صحافیوں سے ملاقات کی اور کورونا سے پیدا ہونے والے حالات پر اظہارخیال کیا جس پر صحافی برادری نے ضلع میں مہنگائی، آٹابحران اور عوامی مسائل تفصیل سے بیان کئے بعدمیں ضلعی انتظامیہ نے الیکٹرانک میڈیا سے نمائندہ مقررکرنے کا مطالبہ کیا جس پر صحافی برادری نے متفقہ طورپر الیکٹرانک میڈیاکے صدر نیازاحمدخان کو پرائس کمیٹی ممبر بنانے کی تجویز دی جس کو ڈی سی سوات نے قبول کرلی۔
828 total views, no views today



