سوات(سوات نیوز)سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، کمشنر مالاکنڈڈویژن ریاض محسود کا کہنا ہے کہ ملاکنڈڈویژن کے اٹھ اضلاع میں 2 سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں صرف 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
کمشنر مالاکنڈڈویژن کے مطابق اس ڈویژن میں واحددو اضلاع اپر چترال ، لوئیر چترال میں کوئی کیس ابھی تک نہیں ایا ہے، انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل اور شندور کو بند کردیا گیا ہے ، شندور مکمل طور پر بند ہے جبکہ چترالی باشندے پہلے تو چترال نہ ائے ، اگر اتے بھی ہیں تو ان کو 14 دن تک لواری ٹنل پر کورنٹائن میں جانے پڑے گا۔
810 total views, 2 views today
Comments