سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے علمائے کرام کا اجلاس ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث مولانافقیرمحمد صدر گورنمنٹ دارالعلوم سیدوشریف،مولاناتاج احمد،مولانااکبرعلی،مولانا احسان اللہ،مولانااحسان اللہ،
مولانااسماعیل،انچارچ سپیشل برانچ ملاکنڈڈویژن پیر زر باچا اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے خصوصی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے جبکہ شیخ الحدیث مولانافقیرمحمدنے کورونا وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں علماء کرام نے فضل حکیم خان کو یقین دہانی کرادی کہ اس مشکل گھڑی میں سوات کے علماء کرام حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے اور جہاں پر بھی ضرورت ہوں ہم حاضر ہیں فضل حکیم خان نے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کا معاشرے میں ایک مقدس مقام ہیں مشکل گھڑی میں علماء کرام مثبت کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے اور ہمیں مشترکہ طور پر یہ آگاہی اور کردار عوام تک پہنچانا چاہئے تاکہ عوام بروقت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کورونا سے متعلق تمام تر انتظامات کی نگرانی خود کررہا ہوں جس کے لئے صوبائی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔
792 total views, no views today



