سوات(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے کہا ہے کہ شموزی پولیس سٹیشن میں قرنطینہ قایم کردیا گیا ہے اور سوات پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کر رہے ہیں مٹہ سمیت متعدد مقامات کو سیل کردیا گیا ہے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس نے اپنی مدد اپ کے تحت دس ہزار ماسک، سنیٹائزر اور سیفٹی کٹس فراہم کر دیئے ہیں اور کرونا کے سدباب کیلئے انکو سخت ہدایات جاری کیے ہیں جبکہ شموزی میں کسی بھی خطرے کے پیش نظر قرنطینہ سنٹر قایم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں کرونا کیس کے موجودگی کے پیش نظر مٹہ کے تین یونین کونسل، بحرین، مینگورہ، اللہ اکبر محلہ، امان کوٹ اور رحیم آباد کو سیل کردیا گیا اور علاقے کو قرنطینہ قرار دیا ہے تاکہ وائرس مذید علاقوں تک نہ پھیل سکیں انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے جوان اپنی مدد اپ کے تحت اپنے تنخواہوں سے غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں جو عوام اور پولیس کے درمیان محبت کا ثبوت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے خاندان اور علاقہ عوام کی خاطر بے جا گھروں سے نہ نکلیں اور ضروری کام نمٹانے کے بعد اپنے اپنے گھروں میں جائیں اور بے جا مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں پولیس 24گھنٹے اپنے ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے اور ڈاکٹروں کے ساتھ فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کر رہی ہے۔
1,090 total views, no views today



