سوات (سوات نیوز)احساس پروگرام رجسٹریشن میں عوام کو مشکلات کا سامنا، ایس ایم ایس نمبر 8171پر شناختی کارڈ نمبر بھیجوانے کے بعد واپس میسج میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کا لکھا جاتا ہے لیکن تاحال انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں مرکزی حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام کاآغاز کیا جس میں متاثرہ افراد کو چار مہینوں کیلئے 12ہزار روپے ملیں گے، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے افتتاح کے باوجود تاحال ضلع سوات میں متاثرہ افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے رجسٹریشن کیلئے احساس پروگرام کے نمبر 8171پر میسج کیا ہے اور واپس میسج میں کہا جاتا ہے کہ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں، متاثرہ افراد نے بتا یا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ نہ تو ہم ضلعی انتظامیہ کے پاس جاسکتے ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی اقدامات کئے ہیں، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری نوٹس لیکر عوامی مشکلات کا ازادلہ کریں۔
1,402 total views, 2 views today