سوات(سوات نیوز) موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ مینگورہ کے کانسٹیبل لائق زادہ ہمراہ پولیس نفری مکانباغ میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ جانب سیدوشریف سے ایک موٹرسائیکل نمبری AAK-4566جس پر دو بندے سوار تھے آرہے تھے ناکہ بندی کے دوران مذکورہ کانسٹیبل لائق زادہ نے اشارہ کرتے ہوئے کھڑا کر دیا،
موٹر سائیکل پر سوار عبد العزیز خان ولد خان طوطی سکنہ مکانباغ اور وقاص ولد فضل وہاب سکنہ مکانباغ کو مذکورہ کانسٹیبل نے کہا کہ موجود ہ حالات کے پیش نظر صوبائی و ضلعی حکومت کے جانب سے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے باعث ڈبل سواری پر پابندی ہے جس پر عبد العزیز ولد خان طوطی اور وقاص ولد فضل وہاب طیش میں آکر ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل لائق کے ساتھ ہاتھاپائی اور گالی گلوچ دے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔
767 total views, no views today



