سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے آج صوبے کے بڑے ہسپتالوں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹرز ڈاکٹر شہزاد اکبر اور لیاقت رضا،اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر اسفند یار اور ڈاکٹر احمد زیب کو پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے ڈاکٹر نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے حفاظتی کیٹس کی پہلی کھیپ حوالے کی۔۔ اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کرونا وائرس جیسی وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ۔۔
جمعہ کے روز مسلم لیگ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ ملکی تشویشناک صورتحال میں جب قوم بھوکوں مر رہی ہے روزگار ختم ہوچکا ہے ایسے حالات میں عمران خان نے آٹا چینی چوروں اور گندم چوروں کے لیے ایک نئی ٹائیگر فورس بنا ڈالی جو کہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے
اس سے قبل نیازی کے آئی ٹی ایمز نے سینئر آٹا اور گندم سکینڈل میں خوب مال بنایا۔۔امیر مقام نے مزید کہا کہ صوبے کے وہ مزدور جو مختلف کوئلے کے قانون مدنیت کے کانوں کارخانوں میں مزدوری کرتے تھے اور وہ اپنے شہروں سے دور مختلف کیمپس میں محصور ہو چکے ہیں نہ ان کے پاس راشن ہے نہ ان کے پاس کھانے کو روٹی ہے اور نہ ہی خرچہ اور اس پر ستم یہ کہ وہ اپنے آبائی علاقوں تک ٹرانسپورٹ کی بندش سے پہنچ بھی نہیں سکتے ۔۔ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے مزدوروں کو فی الفور راشن مہیا کیا جائے انہیں جیب خرچ مہیا کیا جائے اور اس کے بعد ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔۔۔
639 total views, no views today



