سوات ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے اکثریتی علاقوں میں گیس بندش کے خلاف عوام اور وکلاء کا ایکا ‘عدالت جانے کا فیصلہ ‘ مینگورہ میں سی این جی سٹیشنوں پر تین ماہ کیلئے پابندی لگادی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف مینگورہ شہر کے شہریوں پر مشتمل افراد نے اور 30سے زائد وکلاء کی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سوئی گیس کے خلاف پہلے مرحلے میں کنزیومر کورٹس کا دروازہ کٹھکٹھا ئیں جبکہ شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح مینگورہ میں بھی سی این جی سٹیشنوں پر تین ماہ کیلئے پابندی لگادی جائے۔ تاکہ عام صارفین کو کچھ فائدہ ہو۔ واضح رہے کہ مینگورہ شہر کے اکثریتی علاقوں میں جوں جوں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اسی طرح گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور اب تو اکثریتی علاقوں میں غیر اعلانیہ گیس بند کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اسی طرح کے واقعات کے خلاف سابقہ ضلعی قاضی سوات شاہ جہان اخونزادہ مرحوم نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو قید کی سزا سنائی تھی۔ تھوڑے وقت کیلئے یہ سفید ہاتھی لگام میں آیا تھا۔ جبکہ اس بے لگام سفید ہاتھی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اگر اس سلسلے میں اعلیٰ حکام نے مداخلت نہیں کی تو اس بے لگام محکمے کو لگام دینے کیلئے عام شہری سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے۔
836 total views, no views today


