سوات(سوات نیوز)چند دن پہلے چوکی ننگولئی کے حدود سے مویشیاں اور تھانہ کانجو کے حدود شاہی آباد سے نقدرقم چوری ہوئی تھی، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کو جلد از جلد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چور گروہ کو گرفتار کرنے کاحکم دیا۔
ایس پی لوئر سوات نے ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری، ایس ایچ اُو کانجو گل شید خان، انوسٹی گیشن سٹاف اور پولیس نفری پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے دن رات محنت کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے سرقہ شدہ موشیاں اور نقد رقم برآمد کی۔
ایس پی لوئر سوات شیر حسن خان نے ہمراہ ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کانجو گل شید خان اور انوسٹی گیشن سٹاف پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جس سے پیشہ ورانہ سرگرم چور گروہ نے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکل کبل کے مختلف علاقوں میں چوری کے واردات کئے۔جس کو ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری کے نگرانی میں جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے ملزمان ارشد ولد گل شیر سکنہ فتح پور، فضل واحد ولد فضل مجید سکنہ ننگولئی کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے چوری شدہ مویشیاں جس میں ایک گائے، ایک بکری اور ایک بکرا برآمد کیا جبکہ ملزم محمد بلال ولد مدثر سکنہ شاہی آباد کانجو کے قبضے سے چوری شدہ 80,000/-پاکستانی کرنسی برآمد کرکے مقدمات تھانہ کانجو میں درج درجسٹرڈ کیا۔
730 total views, no views today



