سوات(سوات نیوز)سوات میں کرونا سے ایک ہی رات میں دو کرونا مریض جاںبحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں بحرین کا فضل ربی اور رحیم اباد مینگورہ کا رہائشی خالدخان شامل ہیں۔کرونا سے سوات میں مینگورہ کا رہائشی ایک اور شخص خالد خان بھی چل بساہےخالد خان سیدوشریف ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
اسی طرح تحصل مدین کے علاقہ بحرین اریانئی کا فضل ربی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے ۔ایک ہی رات کو کرونا سے دو افراد جاں بحق ہونے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق سوات میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئیدونوں کی نماز جنازہ سرکاری طور ادا کرکے میتیں ابائی گاوں روانہ کردی ہیں۔
1,005 total views, no views today
Comments



