بونیر(سوات نیوز)ضلع بھر کی تمام شاہراہوں پر ناکہ بندیاں قائم، جبکہ متاثرہ علاقوں کو مکمل کارڈن اپ کر کے سیل کر دیئے گئے ہیں ضلع بھر کے داخلی راستوں، متاثرہ علاقوں، قرنطینہ سنٹرز اور آئسولیشن وارڈ پر ڈیوٹی دینے والے جوانان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس، ماسک،ہینڈ واش اور سینٹائزر تقسیم کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے پولیس جوانان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدوران ڈیوٹی حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ استغفار کثرت سے پڑھیں مزید ضلع بھر میں ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے عوام سے اپیل کی کہ اس وائرس کا مقابلہ احتیاطی تدابیر ہے ”گھر پر رہیں ”سلامت رہیں ” انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اپنے آپ کو گھروں میں محدود رکھیں گے تاکہ ہم سب اس وباء کی پھیلنے سے محفوظ رہ سکے حکومت کی طرف سے پابندیوں پر عمل کریں اور تمام احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
792 total views, 2 views today