سوات (سوات نیوز)کوکارئی کے علاقہ گڑا سامیں انور شیر ولد کمین خان نے گھریلوی ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کیا ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کوملزم کو جلد ازجلد گرفتارکرنے کا حکم دیا، ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان نے ایس ڈی پی اُوسیدو شریف محمد اسحاق، ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی روشن علی اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی، پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں ملزم انور شیر ولد کمین خان سکنہ کوکارئی گڑا سا کو گرفتار کیا،دوران تفتیش قاتل انور شیر نے اعتراف کیا کہ گھریلوی ناچاقی کے بناء پر اپنے بیوی مسماۃ (ب) دختر پارس خان کو اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا، تھانہ کوکارئی پولیس نے ملزم انورشیر ولدکمین خان کے خلاف مقدمہ علت 127جرم. 302 ت پ تھانہ کوکارئی درج کرکے رجسٹرڈکیا۔
1,117 total views, no views today



