سوات(سوات نیوز)صوبائی حکومت نے اخر کاراہلیان سوات کا مطالبہ پورا کردیا سوات میں کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری منظور ۔ اگلے ہفتہ کو وزیر اعلی افتتاح کرینگے ۔ زرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ کیلئے سامان سیدو ہسپتال لائے گئے ہیں اور وہاں پر فل پروف انتظامات کرنے کے بعد کورونا ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے ۔ایک دن میں 10 ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ جبکہ ان ٹیسٹوں کیلئے سٹاف کو بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔ زرائع کے مطابق اگلے ہفتہ میں وزیر اعلی محمود خان اوع وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید لیبارٹری کا افتتاح کرینگے ۔
1,014 total views, 2 views today
Comments