سوات(سوات نیوز)ایس ڈی پی او سیدوشریف سرکل اسحاق خان نے گورنمنٹ سکول شگئی میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو 12ہزار روپے کے نقد رقم کی وصولی کیلئے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا تمام انتظامات کو انہوں نے تسلی بخش قرار دے دیا اس موقع پر سابق نائب ناظم انعام اللہ اور اور متعلقہ سٹاف بھی موجود تھے اس موقع پر اسحاق خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی سوات پولیس اس حوالے سے اول دستہ ہے اور ہمارے جوان قومی جذبے سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف لینے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے ہجوم نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی بہتر صحت کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں
790 total views, no views today



