کراچی(سوات نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے ان بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئے قمری ماہ کا آغاز رویت ہلال visibility of moon کی بنیاد پر ہوتا ہے وہاں رمضان المبارک کا چاندجمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان المعظم کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔
اس حوالے سے پاکستان کے ممتاز سائنسدان اور جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے “ایکسپریس” کو دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش اور اس کی رویت کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کا چاند اس سال جمعرات 23 اپریل 2020 کو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 25 منٹ پر پیدا ہو گا۔
واضح رہے کہ اس روز پاکستان میں 29 ویں شعبان ہوگی انھوں نے بتایا کہ اسی روز 23 اپریل کی شام یہ چاند دنیا میں کسی مقام سے نہیں دیکھا جا سکتا کراچی میں اس شام جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے اور 32 منٹ ہوگی اور افق سے بلندی صرف 5 ڈگری سے بھی کم ہو گی اور کراچی کے افق پر23 اپریل بمطابق 29 ویں شعبان المعظم کو یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 18 منٹ سے بھی کم وقت تک افق پر رہے گا افق پر 5 ڈگری بلندی کے ساتھ محض 18 منٹ تک چاند کی موجودگی کے سبب اسے دوربین سے بھی نہیں دیکھاجاسکتا
946 total views, 2 views today