سوات(سوات نیوز)کرونا کے خلاف جنگ میں سوات لیویز کے اہلکار عبدالباری اور انکے ٹیم نے انسان دوستی کی نئی مثال قائم کردی،اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر کرونا سے جاں بحق پانچ افراد کی تدفین کے ساتھ کرونا جنگ میں پیش پیش،عوام کا زبردست خراج تحسین،پورے ملک کی طرح سوات میں کرونا کے وار جاری ہے،اور اب تک کرونا سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ ساٹھ افراد میں کرونا کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،
سوات میں دہشت گردی کے بعد کرونا وباء نے پورے ضلع میں کاروبار سمیت ہر طبقہ کو متاثر کیا اور ایک بڑے امتحان میں جہاں پر تاجر برادری،حکومتی نمائندے اور صحافیوں سمیت ہر کوئی اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہی پر سوات لیویز کے اہلکار،اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور عبدالباری بھی کرونا کے جنگ میں فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کرکے انسان دوستی کی نئی مثال قائم کردی ہے،اور لیویز اہلکار عبدالباری،گرداور شیر اکبر اور پٹواری فیصل کرونا کے جنگ میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،جہاں کرونا کے مریض سے انکے گھر والے دو بھاگتے ہیں وہی شیر اکبر،فیصل اور عبدالباری انکی خدمت کرکے انسانیت کی ایک مثال قائم کر رہے ہیں اور راشن کی تقسیم،بازاروں کو بند کرنے سمیت اب تک کرونا سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی تدفین خود کردی ہے جس پر سوات کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
1,175 total views, no views today



