ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5837 ہوگئی جب کہ 96 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ 342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5837 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض پنجاب میں ہیں ، صوبے میں مریضوں کی تعداد 2881 ہے۔ سندھ 1518، خیبرپختونخوا800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان 233، اسلام آباد131اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔
666 total views, no views today
Comments



